BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 April, 2004, 09:25 GMT 14:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نجف‘ چودہ عراقی فائرنگ سے ہلاک
News image
نجف میں امریکی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ
عراق کے جنوبی شہر نجف میں مظاہرین پر امریکی قیادت والے ہسپانوی دستوں کی فائرنگ سے کم از کم چودہ عراقی ہلاک اور اسپتال کے ذرائع کے بقول تیس زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی فوج کے مطابق بغداد کے مغرب میں پیش آنے والے علیحدہ واقعات میں دو امریکی میرین فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

شیعہ رہنما مقتدیٰ صدر کے حامیوں نے حالیہ دنوں میں امریکی قبضے کے خلاف متعدد مظاہرے کئے ہیں اور اس سلسلے کا تازہ مظاہرہ بغداد میں جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مظاہرین نے، جو کالے لباس میں ملبوس ہیں‘ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے امریکی انتظامیہ کے صدر دفاتر کی ایک گیٹ کی ناکہ بندی کر دی۔

امریکی انتظامیہ کی طرف سے مقتدیٰ صدر کے روزنامہ کی اشاعت روکنے کی بعد گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کیا گیا یہ تازہ ترین احتجاجی مظاہرہ ہے۔ امریکہ نے الزام لگایا تھا کہ روزنامہ پرتشدد کارروائیوں کو ہوا دے رہا ہے۔

مظاہرین کا الزام ہے امریکی فوج نے مقتدیٰ صدر کے ایک سینیئر مشیر مصطفیٰ الیعقوبی کو نجف میں پکڑ رکھا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد