فلوجہ پر جزوی کنٹرول کا امریکی دعویٰ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے شدید لڑائی کے بعد فلوجہ کے کچھ حصوں پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔ سینکڑوں امریکی خصوصی فوجیوں نے جنہیں گن شپ ہیلی کاپٹروں، ٹینکوں اور مسلح گاڑیوں کی مدد حاصل تھی فلوجہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے سخت لڑائی میں مصروف ہیں۔ امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے فلوجہ میں بڑی تعداد میں عراقیوں کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کارروائی کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق امریکی فوج نے علاقے میں گھیرے میں لے لیا ہے اور باغیوں پر حملے کے لئے گن شپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ بارہ سو امریکی فوجیوں نے عراقی سکیورٹی فورس کے ساتھ مل کر بغداد کے مغربی میں واقع سنی اکثریتی علاقے فلوجہ میں امریکی فوج پر حملے روکنے کے لیے ایک بڑی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ ایک امریکی کمانڈر نے کہا ہے کہ اس کارروائی کا اصل مقصد ان لوگوں کو گرفتار کرنا ہے جنہوں نے کچھ دن قبل چار امریکیوں کو ہلاک کر کے ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی تھی۔ فلوجہ کچھ دن قبل ایک گاڑی میں سوار چار امریکی ٹھیکہ داروں کو ہلاک کر کے ان کی لاشوں کے ٹکڑے کر دئیے گئے تھے۔ فلوجہ میں اس کارروائی کے آغاز سے قبل رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا اور شہریوں کو شام سات بجے کے بعد گھروں سے نہ نکلنے کا حکم دیا تھا۔ گیارہ گھنٹے کا کرفیو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ نہ تو اسلحہ لیکر چلیں اور نہ ہی گروپوں کی صورت میں اکٹھے ہوں۔ پیر کے روز امریکی فوجیوں نے فلوجہ قصبہ کو مکمل گھیرے میں لے لیا تھا اور اس کی طرف آنے والی تمام سڑکیں بند کر دی تھیں۔ فوجیوں نے بغداد کو اردن کی سرحد سے ملانے والی بڑی شاہراہ کو بھی بند کر دیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||