امریکی کارروائی پر روس کی تنقید | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روس نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ عراق میں بقول اس کے طاقت کا ’غیر متناسب‘ استعمال بند کر دے۔ روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ عراق کے جن علاقوں میں جہاں شدید جنگ ہو رہی ہے اور خاص طور پر فلوجہ میں طاقت کے اس استعمال سے المناک انسانی صورتحال جنم لے رہی ہیں۔ وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان لڑائیوں میں بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں اور لوگوں کے گھروں اور ہسپتالوں کو گولہ باری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے روسی وزارتِ دفاع کے ایک سینئر اہلکار نے ایک بیان میں کہا تھا کہ صورتِ حال کچھ بھی ہو امریکی افواج کو پسپا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس سے صورتِ حال اور زیادہ خراب ہو سکتی ہے۔ روس عراق پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملے کی مخالفت کرنے والے ملکوں میں سرِفہرست تھا اور اس کے بعد بھی اس ایک سے زائد مرتبہ اس بات پر زور دیا ہے کہ عراق میں اقوام متحدہ کو زیادہ اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||