بغداد: خودکش حملے، دس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وسطی بغداد میں عراق کی وزارتِ تیل کی عمارت کے قریب ایک خود کش حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں سے پانچ افراد کا تعلق عراقی پولیس سے تھا جبکہ چار عام شہری تھے۔ اس سے قبل وسطی بغداد میں ہی ایک بم حملے میں ایک راہ گیر عورت ہلاک ہوگئی تھی۔ اس بم حملے کا نشانہ نجی ٹھکیداروں کی بکتر بندگاڑیوں کا قافلہ تھا جو کہ بغداد کے کرادا ڈسٹرکٹ سے گزر رہا تھا۔ یاد رہے کہ عراق میں ماہِ رمضان کے آغاز پر بدھ کو بغداد کے جنوب میں واقع شہر حلہ میں ایک شیعہ مسجد پر کیے جانے والے حملے میں پچیس افراد ہلاک اور ستاسی زخمی ہوگئے تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||