شیعہ مسجد پر حملہ، 25 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد کے جنوب میں واقع شہر حلہ میں ایک شیعہ مسجد پر کیے جانے والے حملے میں پچیس افراد ہلاک اور ستاسی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکہ شام کو مقامی وقت کے مطابق چھ بجے ہوا جب شیعہ لوگ تاریخی مسجد ابن النامہ میں نماز ادا کرنے کے لئے جمع ہورہے تھے۔ پولیس کے مطابق بدھ کی شام اس حملے سے مسجد کی چھت تباہ ہوگئی اور کئی افراد اس کے ملبے میں دب گئے۔ یہ حملہ رمضان کے پہلے روز ہوا۔ عراق میں سنی برادری نے منگل سے روزے رکھنے شروع کی تھی، جبکہ شیعہ برادری بدھ سے روزے رکھ رہی ہے۔ یہ تیسرا سال ہے جب دونوں برادریاں مختلف دن سے رمضان شروع کررہی ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق ایک خود کش بمبار نے اپنی کار مسجد کے دروازے سے لاکر ٹکرادی، لیکن ایک دوسری اطلاع میں یہ کہا گیا ہے کہ بمبار نے مسجد کے اندر داخل ہوکر خود کو اڑا دیا۔ صوبہ بابل کی ہنگامی امداد فراہم کرنے والی ایجنسی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ لاشوں کی تلاش بھی جاری ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||