عراق: دو بم حملے، 30 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں دو خود کش کار بم حملوں میں کم از کم تیس افراد ہلاک اورکئی زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پہلا کار بم دھماکہ شام عراق سرحد کے قریب واقع طلفار کے مصروف بازار میں ہوا جس میں کم سے کم تیس لوگ ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ شہر اس علاقے میں واقع ہے جہاں حال ہی میں امریکی اور عراقی افواج نے مزاحمت کارروں کے خلاف آپریشن کیا تھا۔اس کار بم حملے میں نقصانات کی تفصیلات ابھی آ رہی ہیں۔ بغداد پولیس نے بتایا ہے کہ مغربی صوبے امیریا میں ایک خود کش کار بم حملہ ہوا ہے ۔ پولیس کے مطابق پیٹرول پمپ کے پاس لوگوں کی ایک قطار کھڑی تھی جب خود کش حملہ آور نے کار کو دھماکے سے آڑا دیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||