امریکی ہیلی کاپٹر تباہ، 12 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج کا ایک یو ایچ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر عراق کے شمال مغرب میں گر کر تباہ ہوگیا ہے اور اس حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراق میں امریکی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تلعفر نامی قصبے کے قریب سنیچر کو رات گئے تباہ ہونے والے اس ہیلی کاپٹر میں آٹھ مسافر اور چار عملے کے افراد سوار تھے۔ تاحال اس حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ یہ امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر دو ہیلی کاپٹروں پر مشتمل ایک ٹیم کا حصہ تھا جو کہ شام کی سرحد کے نزدیک امریکی فوج کے اڈوں کے درمیان سفر کر رہی تھی۔ کنٹرول روم سے ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوتے ہی بڑی پیمانے پر ایک تلاش اور بچاؤ کا آپریشن شروع کر دیا گیا تھا اور اس ہیلی کاپٹر کا ملبہ اتوار کو دوپہر کے قریب ملا۔ اس سے پہلے امریکی فوج کے مطابق پانچ امریکی فوجی عراق میں مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے۔ ان میں سے تین چھوٹے آتشیں اسلحہ سے کیے گئے ایک حملے میں فلوجہ میں مارے گئے جبکہ بقیہ دو بغداد میں سڑک کے قریب نصب کیے گئے ایک بم کے پھٹنے سے ہلاک ہوئے۔ | اسی بارے میں امریکی ہیلی کاپٹر نشانہ بن گیا26 May, 2005 | آس پاس عراق: ہیلی کاپٹر تباہ 11 ہلاک21 April, 2005 | آس پاس عراق: 31 امریکی فوجی ہلاک26 January, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||