امریکی ہیلی کاپٹر نشانہ بن گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوجی حکام نے کہا ہے کہ جمعرات کو بغداد کے شمال میں بقوبہ کے قریب مزاحمت کاروں نے ایک جنگی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے جس میں دو امریکی فوج بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ تاہم امریکی فوج حکام میں اس ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر چھوٹے ہتھیاروں سے چلائی جانے والی گولیوں کا نشانہ بنا جس کے بعد یہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس کے ساتھ پرواز کرنے والے ایک ہیلی کاپٹر بھی گولیاں لگیں لیکن یہ بحفاظت اپنے اڈے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔ امریکی فوج نے اس جگہ کو گھیرے میں لیے لیا جہاں یہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا۔ اس سے پہلے عراقی وزیر دفاع نے بغداد میں مزاحمت کاروں کے خلاف ایک بہت بڑی فوجی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس فوجی کارروائی کا مقصد بغداد میں ہونے والے خودکش کار بم حملوں کو روکنا ہے جسے مزاحمت کار ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ حالیہ ہفتوں کے دوران ان کار بم حملوں میں چار سو کے قریب لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ عراقی حکام کے مطابق اس فوجی کارروائی میں چالیس ہزار کے قریب عراقی فوجی تعینات کیے جائیں گے جو چوبیس گھنٹے بغداد میں آنے جانے والوں کی تلاشی لیں گے۔ اس کارروائی کے دوران پورے بغداد کے اردگر چوکیاں قائم کی جائیں گی اور ان چوکیوں پر چوبیس گھنٹے نگرانی کی جائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||