عراق: ایک اور ہیلی کاپٹر تباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں سرگرم القاعدہ نے دعوی کیا کہ اس نے ایک امریکی جنگی ہیلی کاپٹر، کوبرا کو تباہ کردیا ہے جس میں دو پائلٹ بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ عراق میں القاعدہ کے لیڈر ابو مصعب الزرقوی کے گروپ نے امریکی ہیلی کاپٹر کو گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی اور فرانسییسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے خبر دی ہے کہ بدھ کو بغداد سے نزدیکی شہر رمادی میں ایک کارروائی کے دوران کوبر ہیلی کاپٹر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی میجر جنرل رک لینچ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو زمین سے فائرنگ کر کے تباہ کیا گیا ہے۔ علاقے میں موجود فوجی پٹرول کو ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا پتہ چلا توحموی ٹینٹ میں بیٹھے فوجی نے مداخلت کرنی چاہیے لیکن وہ بھی ایک زمینی بم سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔ | اسی بارے میں برطانوی ہیلی کاپٹر تباہ22.03.2003 | صفحۂ اول امریکی ہیلی کاپٹر گرنے سے چھ ہلاک24.03.2003 | صفحۂ اول بارہ اتحادی فوجی ہلاک21.03.2003 | صفحۂ اول روس کے دو ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگئے20.03.2003 | صفحۂ اول افغانستان: چارامریکی فوجی ہلاک30.01.2003 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||