بغداد: امریکی ہیلی کاپٹر تباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے اور خدشہ ہے کہ اس میں سوار دو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر ایک راکٹ حملے کا نشانہ بنا۔ یہ حادثہ پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق آٹھ بج کر بیس منٹ پر مشہدہ کے قصبے میں پیش آیا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اب تک ہیلی کاپٹر کے دو رکنی عملے کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں مل سکی ہیں کہ وہ کس حالت میں ہیں اور اس حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں اور اس علاقے کو امریکی فوجیوں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ یاد رہے کہ جمعہ کو بھی مزاحمت کاروں نے ایک مبینہ حملے میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو عراقی شہر موصل کے نزدیک مار گرایا تھا جس سے اس میں سوار عملے کے دونوں ارکان بھی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ جنوری کے اوائل میں تلعفر کے نزدیک ایک امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں بارہ افراد مارے گئے تھے۔ | اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||