عراق: امریکی صحافی کا اغواء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں حکام کا کہنا ہے کہ بغداد میں ایک امریکی خاتون صحافی کو اغواء جبکہ اس کےمترجم کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مترجم کی لاش اس کے شناختی کاغذات کے ہمراہ ملی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صحافی اور اس کا مترجم شہر کے مغربی علاقے میں واقع سنی جماعت کے ایک اتحادی ہیڈ کوارٹر کے دورے پر تھے۔ مزاحمت کاروں کی جانب سے غیر ملکی صحافیوں اور امدادی کارکنوں کو تواتر کے ساتھ اغواء کیا جاتا رہا ہے۔ امریکی صحافی کی اب تک شاخت نہیں ہو سکی ہے۔ عراق میں فرانس کے ایک انجنیئر کو بھی اغواء کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||