عراق: 13 رنگروٹوں سمیت 16ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ بغداد کے شمال مشرق میں ہونے والی ایک جھڑپ کے نتیجے میں کم از کم تیرہ پولیس رنگروٹ ہلاک اور چوبیس زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ رنگروٹ غیر مسلح تھے اور دو بسوں سوا عراقی دارالحکومت واپس آ رہے تھے کہ بس سڑک پر لگائے گئے ایک بم کا نشانہ بن گئی جس کے بعد بسوں پر فائرنگ بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ یہ بغداد کے کے بازار میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم تیان افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جب کے کچھ زخمی بھی ہبئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ عراق کے دیالا صوبے میں واقع ایک تربیتی کیمپ سے اسی رنگروٹ لا پتہ ہو گئے ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ وو کیمپ پو ہونے والے مسلسل حملوں کی وجہ سے فرار ہو گئے ہیں۔ عراق میں تشدد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے گزشتہ روز بھی بغداد کے جنوب میں واقع محمودیہ قصبے بموں کے ایک حملے میں کم از کم سترہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ محمودیہ میں دھماکے شام کو اس وقت ہوئے تھے جب لوگ افطار کے لیے اشیاء خرید رہے تھے۔ عراقی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمودیہ میں مارٹر اور بموں سے ایک ساتھ حملے کیے گئے۔ دھماکے لوگوں سے بھرے ہوئے ایک بازار میں سائیکلوں سے بندھے ہوئے بموں کے ذریعے کیے گئے۔ | اسی بارے میں عراق: بم دھماکوں میں 17 ہلاک 22 October, 2006 | آس پاس ’بغداد میں بکھری ہوئی لاشیں‘10 October, 2006 | آس پاس بغداد میں مکمل کرفیو نافذ30 September, 2006 | آس پاس بغداد تشدد ، 27 ہلاک، تیس زخمی06 September, 2006 | آس پاس بغداد میں بیس زائرین ہلاک20 August, 2006 | آس پاس بغداد مردہ خانے بھر گئے 14 August, 2006 | آس پاس بغداد میں دھماکے، 19 ہلاک08 August, 2006 | آس پاس بغداد کے لیئے مزید امریکی فوجی07 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||