عراق: اکتوبر میں 90 فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اکتوبر میں 90 فوجی ہلاک ہوئے ہیں اور صدر بش کی انتظامیہ کے سینیئر حکام مسلسل یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ عراق میں حالات پر قابو پایا جا سکتا ہے اور بش پالیسی کامیاب رہے گی۔ عراق میں امریکی فوجی حکام نے بتایا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد نوے ہوگئی ہے۔ عراق میں امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ مزید چار امریکی فوجی ہلاک ہو گۓ ہیں۔ ان میں دو عام فوجی تھے اور دو میرین فوجی اور یہ چاروں پیر کے دن الانبار کے صوبے میں جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے۔ اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ الانبار ایک فوجی ہلاک ہوا ہے جب کہ پانچ بغداد میں ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ایک اور فوجی بغداد میں سڑک کے کنارے لگے ہوئے بم کی زد میں آ کر زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ امریکی فوجی ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ فلوجہ میں چار امریکی فوجی خود اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گۓ۔ صدر جارج بش کی انتظامیہ میں سینیئر حکام نے لگاتار کئی انٹرویو دیے ہیں تاکہ عوام کو یہ یقین دلائیں کہ عراق میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر سٹیفن ہینڈلی نے کہا ہے کہ عراقی حکومت نے وہ سخت اقدامات کرنے شروع کردیے ہیں جن کی اشد ضرورت ہے لیکن اسے زیادہ سے زیادہ اور جلد از جلد فیصلے کرنے ہونگے۔
نائب صدر ڈک چینی نے کہا ہے ہماری حکمت عملی یہ ہے کہ عراقیوں کو ان کے پیروں پر اس طرح کھڑا کردیں کہ اپنے معاملات خود نمٹا سکیں۔ اُدھر بغداد میں امریکی کمانڈر جنرل جارج کے سی نے کہا ہے کہ عراقی فوجیں تحفظ کے معاملات کا پورا کنٹرول اٹھارہ مہینے میں سنبھال لیں گی اور شورش بغداد کے آس پاس تک محدود ہے۔ مبصرین امریکی حکام کے ان دعووں سے اتفاق نہیں کرتے اور خود ریپبلکن پارٹی میں امریکہ کی خارجہ پالیسی پر بے چینی بڑھ رہی ہے اور ایک ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گریہم کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی افراتفری کے دہانے تک آ پہنچی ہے۔ | اسی بارے میں عراق: بم دھماکوں میں 17 ہلاک 22 October, 2006 | آس پاس ’بغداد میں بکھری ہوئی لاشیں‘10 October, 2006 | آس پاس بغداد میں مکمل کرفیو نافذ30 September, 2006 | آس پاس بغداد تشدد ، 27 ہلاک، تیس زخمی06 September, 2006 | آس پاس بغداد میں بیس زائرین ہلاک20 August, 2006 | آس پاس بغداد مردہ خانے بھر گئے 14 August, 2006 | آس پاس بغداد میں دھماکے، 19 ہلاک08 August, 2006 | آس پاس بغداد کے لیئے مزید امریکی فوجی07 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||