عراق: 6 امریکی اور 8 دیگر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق پر مزید ذمہ داریاں سنبھالنے کے دباؤ کے ساتھ چھ امریکیوں اور آٹھ دیگر افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ امریکہ اور برطانیہ پر عراق حکمت عملی کی تبدیلی کے لیے دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور دونوں ملکوں نے عراق کی حکومت کو بڑھتے ہوئے تشدد پر قابو پانے کے لیے مزید ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تیار کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر ڈان بارٹ لیٹ نے کہا ہے کہ عراقی حکومت کو ملک میں سیکیورٹی کی مزید ذمے داریاں سنبھالنی ہو ں گی۔ لندن میں عراق کے نائب وزیر اعظم برہام صالح نے برطانوی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے بعد امید ظاہر کی ہے کہ اس سال کے آخر تک نصف کے قریب صوبے عراقی کنٹرول میں آ جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ وہ یہ سمجھتے ہیں واشنگٹن اور لندن کسی غیر واضح عزم کا اظہار نہیں کریں گے اور کیونکہ موجودہ حالات میں کوئی درمیان سے نکل بھاگنے کا راستہ نہیں ہے۔ ادھر عراقی پولیس کے مطابق بغداد میں تشدد کے چار مختلف واقعات میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں’امریکی فوجی ترجمان نے بتایا ہے کہ 6 امریکی فوجی بھی ہلاک کیے گئے ہیں۔ ان میں سے پانچ بغداد میں اور ایک الانبار کے صوبے میں مارا گیا ہے۔ درایں اثنا عراق کے سابق وزیر علی علاوی نے الزام لگا یا ہے کہ حکومت میں سخت بدعنوانیوں کی وجہ سے اسلحے کے لیۓ مختص رقم میں سے لاکھوں ڈالر خر برد ہو گئے ہیں۔ | اسی بارے میں عراق: بم دھماکوں میں 17 ہلاک 22 October, 2006 | آس پاس ’بغداد میں بکھری ہوئی لاشیں‘10 October, 2006 | آس پاس بغداد میں مکمل کرفیو نافذ30 September, 2006 | آس پاس بغداد تشدد ، 27 ہلاک، تیس زخمی06 September, 2006 | آس پاس بغداد میں بیس زائرین ہلاک20 August, 2006 | آس پاس بغداد مردہ خانے بھر گئے 14 August, 2006 | آس پاس بغداد میں دھماکے، 19 ہلاک08 August, 2006 | آس پاس بغداد کے لیئے مزید امریکی فوجی07 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||