بغداد: سات پولیس اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دارالحکومت بغداد میں پولیس سٹیشن کی ایک عمارت پر نصب بم پھٹنے سے سات پولیس اہلکار ہلاک جبکہ بیس زخمی ہو گئے ہیں۔ تازہ خودکش حملہ بغداد سے نوے کلو میٹر دور شمال مشرق میں مقدادیہ نامی قصبے میں پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس خودکش حملے کے بعد دیگر دھماکے بھی ہوئے ہیں جن کے بارے میں قیاس ہے کہ یہ مارٹر راؤنڈز فائر کرنے سے ہوئے ہیں۔ دھماکے کا علاقہ مقدادیہ، دیالہ ضلع میں واقع ہے جہاں سنی عرب اور شیعہ آبادی کا ملا جلا تناسب ہے اور گزشتہ چند ماہ سے یہ علاقہ فرقہ وارانہ حملوں کا نشانہ بنا ہوا ہے۔ خبررساں ادارے اے پی کے مطابق عراقی حکومت کو ان دنوں فرقہ واریت پر مبنی مزاحمت کا سامنا ہے اور حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے سماوہ کے علاقے میں مزاحمت کاروں سے لڑائی میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل امریکی فوج نے کہا تھا کہ سنیچر کو بغداد کے جنوب مشرقی حصے میں واقع ایک سٹرک پر نصب بم پھٹنے سے ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ | اسی بارے میں امریکی فضائی حملے میں20 عراقی ہلاک08 December, 2006 | آس پاس ’عراق میں ناکامی ایک آفت ہوگی‘19 December, 2006 | آس پاس عراق میں مشکل صورتحال کا سامنا23 December, 2006 | آس پاس عراق میں مشکلات کا سامناہے : بش 20 December, 2006 | آس پاس القاعدہ کے خلاف کامیابی کا دعویٰ22 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||