BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 19 December, 2006, 04:15 GMT 09:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’عراق میں ناکامی ایک آفت ہوگی‘
رابرٹ گیٹس
رابرٹ گیٹس امریکہ کے نئے وزیر دفاع ہیں
امریکہ کے نئے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ عراق میں ناکامی امریکہ کے لیے ایک آفت سے کم نہ ہوگی جسے امریکہ برسوں تک بھول نہیں سکے گا۔

نئے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے یہ بات پیر کے روز عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے کہی۔ وہ ڈانلڈ رمزفیلڈ کی جگہ اس وزارت کو سنبھالیں گے۔

اس موقع پر رابرٹ گیٹس نے کہا کہ عراق ان کی اولین ترجیح رہے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ افغانستان کو دوبارہ انتہا پسندوں کے لیے پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔

’ہم سب امریکہ کے بیٹے و بیٹیوں کو گھر واپس لانا چاہتے ہیں لیکن جیسے کہ صدر بش نے واضح کیا ہے ہم مشرق وسطی میں ناکام ہر گز نہیں ہو سکتے۔ اس وقت عراق میں نا کام ہو جانا ہمارے ملک کے لیے ایک آفت ہوگا۔ اور اس سے نہ صرف ہماری ساکھ مجروح ہوگی بلکہ اس کی وجہ سے امریکیوں کو برسوں تک خطرہ لاحق ہوگا۔‘

رابرٹ گیٹس نے یہ عہدہ ایسے وقت پر سنبھالا ہے جب امریکی انتظامیہ عراق کی جنگ پر نظر ثانی کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ صدر بش نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ وہ جنوری کے اواخر میں اپنی نئی پالیسی کا اعلان کریں گے۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد صدر بش نے رابرٹ گیٹس کو عراق کی صورتحال سے نمٹنے اور دہشت گردی کے خلاف کام کرنے کے لیے ’صحیح شخص ‘ قرار دیا۔

اسی بارے میں
بحالی امن کی نئی کوشش
18 December, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد