BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 18 December, 2006, 08:18 GMT 13:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بحالی امن کی نئی کوشش
برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر
بلیئر ایک ایسے وقت اس خطے کا دورہ کر رہے ہیں جب غزہ میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے (فائل فوٹو)
برطانیہ کے وزیراعظم ٹونی بلیئر مشرق وسطیٰ میں امن کے عمل کی از سر نو بحالی کے سلسلے میں اس وقت اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں۔

توقع ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اسرائیل اور فلسطین کے حکام سے بات چیت کریں گے۔

توقع ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اسرائیل اور فلسطین کے حکام سے بات چیت کریں گے۔

عزہ میں الفتح پارٹی اور حماس کے کارکنوں کے درمیان اتوار کو دن بھر تصادم کا سلسلہ جاری رہا۔ فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے نئے انتخابات کے اعلان کے بعد سے علاقے میں پرتشدد واقعات میں اتوار کو دو افراد ہلاک ہو گئے۔

بلیئر عراق کے دورے کے بعد اب اسرائیل پہنچے ہیں۔ عراق میں انہوں نے برطانوی فوجی دستوں سے خطاب کے دوران کہا کہ خطے میں آباد اعتدال پسند قوتوں کی خاطر برطانوی فوج کااس لڑائی میں موجود رہنا ضروری ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے جمعہ کو مشرق وسطیٰ کے دورے کا آغاز ترکی اور مصر سے کیا تھا۔

مصر کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کن گھڑی آ گئی ہے اور خطے میں استحکام کے لیے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازعے کا حل اشد ضروری ہے۔

غزہ میں اتوار کو الفتح پارٹی اور حماس کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں (فائل فوٹو)

توقع ہے کہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران برطانوی وزیراعظم فلسطین کے صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرت سے ملاقاتیں کریں گے۔

اتوار کو بغداد میں عراقی وزیراعظم نور المالکی کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلیئر کا کہنا تھا کہ برطانیہ عراق کی دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں اس کا ساتھ دے گا۔ بعد ازاں انہوں نے بصرہ میں برطانوی فوجی دستوں سے ملاقات کی۔ 2003 میں عراق پر اتحادی فوج کے قبضے کے بعد سے بلیئر ہر سال کرسمس سے قبل خطے میں موجود برطانوی فوجیوں سے ملاقات کرتے ہیں۔

فلسطینی شدت پسند ہلاک
اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شدت پسند ہلاک کردیا
مزاحمت کارمزاحمت کا حل کیا؟
امریکی فوجیوں کے لیئے نیا ہدایت نامہ
 اسمٰعیل ہانیہاسمٰعیل ہانیہ پر دباؤ
اسرائیلی فوجی کا اغوا، فلسطین میں بحران
فلسطینی انتخاباتفلسطینی انتخابات
ممکنہ التوا، تشدد اور حماس کی شمولیت
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد