BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 17 December, 2006, 05:49 GMT 10:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انتخابات کی تجویز، امریکی خیرمقدم
گارڈز
حماس اور فتح کے درمیان کشیدگی بہت بڑھ گئی ہے
امریکی انتظامیہ نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے نئے انتخابات کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے خطے میں جاری تشدد ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جینی مامو کا کہنا تھا کہ’ اگرچہ انتخابات ایک اندرونی معاملہ ہیں تاہم ہم پر امید ہیں کہ اس سے تشدد کے خاتمے میں مدد ملے گی‘۔ اسرائیل نے بھی فلسطینی علاقے میں قیامِ امن کے لیئے محمود عباس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سنیچر کو صدر محمود عباس نے کہا تھا کہ وہ قبل از وقت انتخابات کرائیں گے۔ ان کی اس تجویز کو حماس نے حکومت کا تختہ پلٹنے کے مترادف قرار دیا تھا جبکہ برطانیہ اور سپین نے صدر محمود عباس کی تجویز کی حمایت کی تھی۔

فلسطینی صدر محمود عباس کے انتخابات کرانے کے بیان کے بعد ان کی فتح تنظیم اور عسکریت پسند تنظیم حماس میں مزید تصادم کی اطلاعات ہیں۔ غزہ میں صدرارتی گاڑڈز کے تربیتی کیمپ پر علی الصبح نقاب مسلح پوش افراد نے حملہ کیا اور تقریباً بیس منٹ تک لڑائی اور فائرنگ جاری رہی۔اس حملے میں صدارتی گارڈز کا ایک فرد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

مسلح افرد حماس کی سکیورٹی یونیفارم میں ملبوس تھے لیکن حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے اس سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حماس اس کارروائی میں ملوث نہیں تھی اور یہ کہنا ’ایک غلط اور غیر ذمہ دار الزام ہے۔‘

فتح اور حماس کے درمیان کشیدگی بہت بڑھ گئی ہے۔ جمعرات کو حماس کے رہنما اور فلسطینیوں کے منتخب وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ حماس نے فتح کے ایک اہم اہلکار پر حملہ کرانے کا الزام لگایا تھا۔ اس واقعے کہ بعد غمہ اور غرب اردن میں پر تشدد جھڑپیں ہوئیں۔ اس سے کئی روز پہلے فتح کے ایک سابق سکیورٹی سربراہ کے تین بچوں کو مسلح حملہ آوروں نے ہلاک کر دیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد