غزہ: تین بچوں سمیت چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فسلطینی علاقے غزہ سٹی میں ایک سکول کے باہر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے صدر محمود عباس کے ایک قریبی ساتھی کے تین بیٹوں سمیت چار افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والے آٹھ سالہ احمد، سات سالہ اندوسمہ اور چھ سالہ اسلام فلسطینی خفیہ سروس کے ایک سینئر اہلکار باہا بلوشے کے بیٹے بتائے جا رہے ہیں۔ فائرنگ سے دو بچوں سمیت چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق تینوں بھائی سکول جانے کے لیے گاڑی سے اتر رہے تھے کہ مبینہ طور پر ایک دوسری چلتی ہوئی گاڑی سے ان پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں تینوں کمسن بھائیوں کے علاوہ ان کے ڈرائیور محمود الہادل بھی ہلاک ہوگئے۔ باہا بلوشے فلسطینی صدر محمود عباس کی تنظیم فتح کے وفادار سمجھے جاتے ہیں اور دس سال قبل حماس کے خلاف کی جانے والی ایک بڑی کارروائی میں وہ پیش پیش تھے۔ ایک روز قبل حماس سے تعلق رکھنے فلسطینی وزیر داخلہ سعید صیام کی گاڑیوں کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی لیکن وہ اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔ صدر محمود عباس کی جماعت فتح اور وزیراعظم اسماعیل ہانیہ کی جماعت حماس میں قومی اتفاق رائے کی حکومت بنانے کے مسئلہ پر مذاکرات کی ناکامی کے بعد فلسطینی علاقوں میں کافی تناؤ پایا جاتا ہے۔ محمود عباس گذشتہ روز قبل از وقت انتخاب کرانے کا عندیہ بھی دے چکے ہیں، جبکہ ان کے اس بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسماعیل ہانیہ کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو انارکی کی سی صورتحال پیدا ہوجائے گی۔ انہوں نے قبل از وقت انتخابات کو حماس کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے مترادف قرار دیا۔ | اسی بارے میں انتخابات کی تجویز پر حماس برھم09 December, 2006 | آس پاس فلسطینی وزیراعظم استعفے پر تیار11 November, 2006 | آس پاس جنگ بندی قائم، رہنما پُر امید26 November, 2006 | آس پاس غزہ: چندگھنٹوں کی صلح بندی کو خطرہ25 November, 2006 | آس پاس بیت حانون جنازوں میں ہزاروں شرکاء09 November, 2006 | آس پاس اسرائیلی حملہ میں طلبہ ہلاک06 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||