BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 November, 2006, 12:28 GMT 17:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بیت حانون جنازوں میں ہزاروں شرکاء
بیت حانون
جنازوں میں ایک شخص نے دو بچوں کی میتیں اٹھائی ہوئی تھیں
بدھ کو غزہ میں اسرائیلی گولہ باری میں ہلاک ہونے والے اٹھارہ افراد کے جنازوں میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور اس دوران جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔


غم سے نڈھال فلسطینیوں نے سٹریچروں پر رکھی ہوئی میتیوں کو فلسطین کے سیاسی اور عسکری گروپوں کے نمائندہ پرچموں میں لپیٹا ہوا تھا۔

جنازوں میں ایک شخص نے دو بچوں کی میتیں اٹھائی ہوئی تھیں جو فلسطینی پرچموں کی بجائے روائیتی سفید کفنوں میں لپٹی ہوئی تھیں۔

ان افراد کی نماز جنازہ بیت حانون کے ایک سِرے پر واقع قبرستان میں پڑھائی گئی جو اس جگہ سے دور نہیں جہاں بدھ کو یہ افراد ایک گھر میں بیٹھے تھے جب وہ اسرائیلی گولہ باری کا نشانہ بنے۔

اسرائیل کے ہاتھوں ان ہلاکتوں کی بڑے پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے۔ برطانیہ، یورپی یونین اور عرب لیگ نے اس کی سخت مذمت کی ہے۔

جمعرات کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا عام اجلاس بھی ہو رہا ہے جس میں غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد پر غور کیا جائے گا۔

ادھر اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرت نے بھی بدھ کی اٹھارہ ہلاکتوں پر اظہار معذرت کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج کے مطابق واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

بدھ کو ہسپتال کے ذرائع نے بتایا تھا کہ مرنے والے تیرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ ہلاک شدگان میں دو خواتین اور چھ بچے شامل تھے۔

اس حملے کی ویڈیو تصاویر عرب ممالک میں ٹی وی پر دکھائی گئی ہیں اور حماس کے ایک سینئر رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ اس کی جوابی کارروائی ہونی چاہیے۔

حماس کے رہنما اسمعیل ہنیہ نے اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور فلسطینی رہنماؤں نے کہا ہے کہ اس پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانا ضروری ہے۔

محمود عباس نے اس واقعہ کے بعد تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی بیت حانون کے لیے ایک ملین ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی خاتون20 سے زائد ہلاک
غزہ میں اسرائیلی کارروائی میں ہلاکتیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد