غزہ: بیت حانون کا محاصرہ ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر واقع شہر بیت حانون کی ایک مسجد کا محاصرہ جمعہ کو اس وقت ختم کر دیا جب اندر گھسنے پر انہیں وہاں کوئی بھی ’قابل اعتراض‘ چیز نہیں ملی۔ اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ درجنوں فلسطینی ہتھیار بند عورتوں کے ہجوم کو ’انسانی ڈھال‘ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے مسجد میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ حماس کے ریڈیو سے نشر ہونے والی ایک اپیل کے بعد بھاری تعداد میں خواتین بیت حانون کی مسجد میں داخل ہو گئی تھیں، جن میں سے دو مبینہ طور پر اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک بھی ہوئیں۔ اسرائیلی فوج بیت حانون سے ہونے والی مبینہ راکٹ باری روکنے کی خاطر بدھ کو شہر میں داخل ہوئی تھی۔ کہا جاتا ہے فلسطینی شدت پسند سال دو ہزار پانچ میں غزہ سے اسرائیلی انخلاء کے بعد سے بیت حانون سے مسلسل ملحقہ اسرائیلی علاقوں پر راکٹ باری جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بیت حانون میں کیے گئے فوجی آپریشن کو حالیہ مہینوں میں اسرائیل کی طرف غزہ میں کی گئی سب سے بڑی کارروائی کہا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں بیس فلسطینی اور ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والے بیشتر فلسطینیوں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ شدت پسند تھے۔ لیکن اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک چار سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ اس کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں فلسطینیوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ بیت حانون میں محاصرے کے دوران، عینی شاہدین کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے مبینہ طور پناہ لینے والوں کو پکڑنے کے لیے مسجد کی ایک دیوار کو بلڈوزر سے زمیں بوس بھی کیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس اور وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے اسرائیلی کاروائی کو ’قتل عام‘ قرار دیا ہے۔ | اسی بارے میں غزہ: جھڑپوں میں آٹھ افراد ہلاک02 October, 2006 | آس پاس حماس نے حکومتی دفاتر بند کر دیئے02 October, 2006 | آس پاس غزہ: مزید چار فلسطینی ہلاک12 October, 2006 | آس پاس غزہ: دو بچے میزائیلوں کا نشانہ13 October, 2006 | آس پاس اسرائیلی حملے، 19 فلسطینی ہلاک14 October, 2006 | آس پاس فتح کے سرکردہ رہنماہلاک 22 October, 2006 | آس پاس غزہ: سپینی فوٹوگرافر کی رہائی24 October, 2006 | آس پاس مصر: تین ہزار فوجی غزہ سرحدپر تعینات29 October, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||