فتح کے سرکردہ رہنماہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ پٹی میں بندوق برداروںنے فتح کے ایک اہم شدت پسند رہنما کوگولی مار کرہلاک کر دیا۔یہ واقعہ بریز کیمپ کے قریب پیش آیا۔ فتح نے اپنے رہنما محمد شاہد کی ہلاکت کےلیئے حماس کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ نیوز ایجینسی اے پی نےہسپتال کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ نقاب پوش بندوق برداروں نے محمد شاہد کو ان کےگھر کے باہر ہلاک کردیا۔ فتح اور حماس کے درمیان لگاتار بڑھتے تنازع سے ابھی تک بیس سے زیادہ لوگوں کی جان جا چکی ہیں۔ سکیورٹی سروسز کےارکان نے جب شاہراہوں کو بند کر دیا تو اس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔اس دوران مظاہرین نے کاروں اور دیگر گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے سے روکا اور اس کے بعد دکانیں بھی ہوگئیں۔ دریں اثنا سنیچر کو کچھ فلسطینی رہنماوں نے وزیر اعظم اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی۔ان رہنماوں نے کچھ سرکردہ رہنماؤں کو کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ تشددکو کنٹرول کیا جا سکے۔ گروپ کے لیڈر بسام صالح نے کہا کہ’ ہم نے قومی یکجہتی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت میں کچھ اور رہنماؤں کو شامل کرنے پر زور دیا‘۔ حماس کی قیادت والی حکومت کومالی بحران کا سامنا ہے۔گزشتہ مارچ سے سرکاری اہلکاروں کو تنخواہیں دینا دشوار ہوگیا ہے۔ | اسی بارے میں فلسطینی انتخابات، الفتح کی برتری06 May, 2005 | آس پاس برغوتی : فتح کے مقبول ترین رہنما27 November, 2005 | آس پاس انتخابات سے پہلے ہی فتح ٹوٹ گئی15 December, 2005 | آس پاس حماس کی حکومت میں نہیں: فتح18 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||