برغوتی : فتح کے مقبول ترین رہنما | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مقید فلسطینی رہنما مروان برغوتی فتح پارٹی کی قیادت کے لیے سب سے مقبول رہنما کے طور پر ابھرے ہیں۔ فتح پارٹی کی قیادت کے لیے غرب اردن کے ضلع میں ہونے والے پرائمری انتخابات میں مروان برغوتی کو چالیس ہزار میں سے چونتیس ہزار ووٹ ملے ہیں۔ مسٹر برغوتی اسرائیلی جیل میں چار اسرائیلیوں اور ایک یونانی رہب کو ہلاک کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ نے کہ مروان برغوتی کو جلد رہا کیے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مروان برغوتی کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں اور وہ اپنی سزا پوری کیے بغیر جیل سے نہیں نکل سکتے۔چھیالیس سالہ مروان برغوتی کی عمر قید 2004 میں شروع ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برغوتی کی مقبولیت اس بات کے واضح اشارہ ہے کہ فتح پارٹی میں نوجوان قیادت اپنا اثر جما رہی ہے اور وہ موجودہ قیادت سے مطمئن نہیں ہیں۔ فلسطینی امور کے ماہر ہانی المصری کا کہنا ہے کہ فتح پارٹی کی سینئر قیادت سیاسی، انتظامی طور پارٹی کو جمہوری انداز میں چلانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ یاسر عرفات کے انتقال کے بعد مروان برغوتی نے محمود عباس کی حمایت کی تھی لیکن پھر اپنے حامیوں کے اصرار پر اپنی امیدواری کا اعلان کر دیا تھا۔ | اسی بارے میں برغوثی پر الفتح کی کڑی نکتہ چینی02 December, 2004 | آس پاس برغوثی بھی الیکشن لڑیں گے02 December, 2004 | آس پاس البرغوثی: مقابلے سے دستبردار26 November, 2004 | صفحۂ اول فلسطینی انتفادہ کے لیڈر کو عمر قید06 June, 2004 | آس پاس برغوتی قتل کے قصور وار قرار پائے20 May, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||