BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 26 November, 2004, 21:08 GMT 02:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
البرغوثی: مقابلے سے دستبردار
مروان البر غوثی
مروان البر غوثی ’الفتح‘ کے انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں
حکام کے مطابق مقید فلسطینی رہنما مروان البر غوثی نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے لیے ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

مروان البر غوثی نے حکمران جماعت الفتح کے نامزد امیدوار محمود عباس ابو ماذن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

البر غوثی اسرائیلی جیل میں ’دہشت گردی‘ کے مقدمات میں پانچ بار عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ یاسر عرفات کے انتقال کے بعد وہ مقبول ترین فلسطینی رہنما سمجھے جاتے ہیں۔

کہا جا رہا تھا کہ مروان البر غوثی مرحوم رہنما یاسر عرفات کا جانشین چننے کے لیے جنوری میں ہونے والے انتخابات میں محمود عباس کے مقابلے میں میدان میں اتریں گے۔

فلسطینی کابینہ کے ایک رکن قدورہ فارس، جنہوں نے اس سے قبل مروان البر غوثی سے جیل میں ملاقات کی تھی، کا کہنا ہے کہ البر غوثی الفتح میں دھڑے بندی کو رکنے کے لیے انتخابی دوڑ سے باہر ہوئے ہیں۔

البر غوثی کے بارے میں خیال ہے کہ وہ اگست میں الفتح جماعت کے عہدیداروں کے لیے ہونے والے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ الفتح میں سولہ سال میں پہلی بار انتخابات ہو رہے ہیں۔

ان انتخابات کی تاریخ کا اعلان فلسطینی وزیر اور البر غوثی کے درمیان جیل میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد