BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 26 November, 2004, 15:22 GMT 20:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مروان برغوثی یا محمود عباس
مروان برغوثی
مروان برغوثی نوجوان نسل میں بہت مقبول ہیں
ایک فلسطینی وزیر نے اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی تنظیم الفتح کے رہنما مروان برغوثی سے ملاقات کی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے عبوری سربراہ قدورہ فارس نے یاسر عرفات کی جانشینی کے سلسلےمیں مروان برغوثی سےملاقات کی۔

مروان برغوثی کے وکیل نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ابھی تک برغوثی کے الیکشن لڑنے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اس اعلان کے نتیجہ میں الفتح کے نامزد امیدوار محمود عباس کی حمایت میں کمی ہونے کا اندیشہ ہے۔

مروان برغوثی کے وکیل نے کہا کہ برغوثی انتخابات میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ قدورہ فارس سے ملاقات کے بعد کریں گے۔

فلسطین کے سابق وزیرِاعظم اور پی ایل او کے رہنما محمود عباس کو جنہیں ابو ماذن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے فلسطینی انتخابات کے لیے الفتح کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اگر برغوثی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو الفتح کے نوجوان حمایتی ان کا ساتھ دیں گے جبکہ بزرگ رہنما محمود عباس کو ووٹ دیں گے۔

محمود عباس نے یاسر عرفات کی وفات کے بعد پی ایل او کی سربراہی سنبھالی تھی اور وہ صدر کے عہدے کے لیے مقبول ترین امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔

مروان برغوثی کو جو کہ عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں آزاد امیدوار کے طور پر ہی انتخابات میں حصہ لینا ہو گا۔لیکن یہ عام خیال ہے کہ برغوثی مقبول ترین رہنما ہیں اور اسرائیلی قبضے کے خلاف جنگ میں انہیں ایک ہیرو کی حیثیت حاصل ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق الفتح کے رہنما طیب عبدل نے کہا ہے کہ ’محمود عباس الفتح تحریک کے واحد امیدوار ہیں‘۔

بی بی سی کے نمائندے کے مطابق محمود عباس اک معتدل رہنما ہیں جو کہ اسرائیل کے خلاف مسلح جدوجہد کے حق میں نہیں ہیں۔

نمائندے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر برغوثی انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ کر لیتے ہیں تو وہ محمود عباس کے لیے ایک بڑا خطرہ ثابت ہوں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد