BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 November, 2004, 15:22 GMT 20:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عرفات کی موت، ایک اہم موڑ
News image
خیال کیا جا رہا ہے کہ عرفات کی موت امن معاہدہ کے لیے اہم موڑ ثابت ہو گی
فلسطینی وزیرِاعظم احمد قریع نے عرفات کی رملہ میں تدفین کے ایک دن بعد اسرائیل سے امن مذا کرات کی جلد بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

احمد قریع نے کہا کہ ’یہ سنجیدہ ہونے کا وقت ہے اور اگر استقلال کا مظاہرہ کیا جائے تو بہت کم وقت میں کسی معاہدہ پر پہنچا جا سکتا ہے‘۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یاسر عرفات کی جانشینی کے لیے انتخاب 9 جنوری کو ہو گا۔

الفتح کے مقید رہنما مروان برغوتی کی اہلیہ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ مروان بھی انتخابات میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مروان برغوتی ایک اسرائیلی جیل میں پانچ مرتبہ عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں لیکن رائے عامہ کے مطابق وہ یاسر عرفات کے بعد سب سے مقبول لیڈر ہیں۔

فلسطینی پارلیمنٹ کے سپیکر راوی فتوح نے یاسر عرفات کی وفات کے بعد فلسطین کے عبوری صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

فلسطینی وزیرِاعظم احمد قریع نے مقبوضہ علاقوں میں ووٹ رجسٹریشن کے عمل کے لیے عالمی مدد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں امن مذاکرات کی بحالی کےلیے بھی مدد کی اپیل کو دہرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ میں امریکی انتظامیہ، صدر بش ، اسرائیلی حکومت اور تمام دنیا سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ وہ وقت ہے جب ہمیں سنجیدہ ہو جانا چاہیے۔
اگر ہم کچھ کرنا چاہیں تو بہت کم وقت میں کر سکتے ہیں‘۔

ادھر واشنگٹن میں امریکی صدر جارج بش اور برطانوی وزیرِاعظم ٹونی بلئیر نے امن کے لیےکی جانے والی کوششوں کی بحالی کی امید ظاہر کی ہے۔

یاسر عرفات کی وفات کو امن معاہدہ کے لیے ایک اہم موقع سمجھا جا رہا ہے۔

گزشتہ کئی سالوں کے دوران امریکہ اور اسرائیل یاسر عرفات کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ کسی قسم کے معاہدہ سے انکار کرتے رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیرِآعظم ایرئل شیرون اگلے سال غزہ کی پٹی اور مغربی کناروں کے علاقوں سے یہودی بستیاں ہٹانے کا ااعلان کر چکے ہیں۔

علاوہ ازیں اسرائیل مغربی کنارے میں ایک متنازعہ باڑ بھی تعمیر کر رہا ہے جو کہ اس کے نزدیک اسرائیلی آبادی کے تحفظ کے لیے ضروری ہے جبکہ فلسطینی اسے اپنی زمین پر قبضے کے مترادف سمجھتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد