BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 December, 2004, 01:12 GMT 06:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برغوثی بھی الیکشن لڑیں گے
News image
مروان برغوتی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
مقید فلسطینی رہنما مروان برغوثی نے اگلے ماہ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

بدھ کے روز ان کی بیوی نے اس سلسلے میں ان کے کاغذات رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن سے چند گھنٹے پہلے جمع کروائے۔

مسٹر برغوثی کے اس فیصلے سے فلسطین کےصدارتی انتخابات میں ، جن میں بظاہر محمود عباس کامیاب ہوتے دکھائی دے رہے تھے، مقابلہ اب سخت ہوسکتا ہے۔

فلسطینی گروپ فتح نے مسٹر برغوثی کے اس فیصلے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ تنظیم کے ایک ترجمان طیب عبدالرحمٰن نے کہا ہے کہ مسٹر برغوثی نے اپنی امیدواری کا اعلان کر کے فتح سے اپنا تعلق توڑ لیا ہے اور ان کے اس فیصلے کو تنظیم ’حیران کن اور قابل مذمت‘ سمجھتی ہے۔

ہچھلے ہفتے مسٹر برغوثی نے بیان دیا تھا کہ وہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے اور محمود عباس کی حمایت کریں گے۔

رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق مسٹر برغوثی یاسر عرفات کے بعد فلسطین کے سب سے مقبول رہنما ہیں۔ پینتالیس برس کے مروان برغوثی چار اسرائیلی فوجیوں اور ایک یونانی راہب کو ہلاک کرنے کے جرم میں پانچ مرتبہ سنائی جانے والی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

اب تک یہی خیال کیا جارہا تھا کہ محمود عباس ان انتخابات میں مقبولیت کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسٹر برغوثی کے کزن مصطفٰی دوسرے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد