BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 May, 2005, 10:53 GMT 15:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلسطینی انتخابات، الفتح کی برتری
فلسطینی انتخابات
فلسطینی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹروں کا ٹرن آؤٹ بیاسی فیصد رہا۔
فلسطین میں بلدیاتی انتخابات میں یاسر عرفات کی پارٹی الفتح کے امیدواروں کو حماس کے امیدواروں پر برتری حاصل ہے۔

فلسطینی الیکشن کمیش نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی چوراسی سیٹوں پرالفتح کے امیدوار جیت چکے ہیں۔ حماس نے چوراسی میں سے اٹھائیس سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

چھوٹے گروپوں نے چار کونسل سیٹیں جیتی ہیں۔ دو سیٹوں کے نتائج ابھی آنے باقی ہیں۔

حماس نے انتخابات کے پہلے مرحلے میں الفتح کو شکست دی تھی اور اس کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں شکست تسلیم کرنا قبل از وقت ہے۔حتمی نتائج اتوار کو متوقع ہیں۔

انتخابات کے اس تیسرے مرحلے میں ووٹروں کا ٹرن آؤٹ زیادہ تھا اور ایک اندازے کے مطابق بیاسی فیصد لوگوں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

انتخابات میں دو ہزار پانچ سو انیس امیدواروں نے حصہ لیا جن میں تین سو نناوے عورتیں بھی تھیں۔

انتخابات کا عمل مجموعی طور پر پرامن رہا۔ رملہ کے علاقے میں کچھ نقاب پوشوں نے پولنگ سٹیشن پر دھاوا بول دیا اور تین بلیٹ باکس قبضے میں لے کر ان کو جلا دیا۔

عالمی مبصرین کا فلسطینی انتخابی عمل کے بارے میں فیصلہ جلد متوقع ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد