 |  شیرون نے کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے |
اسرائیل کے وزیر اعظم ایرئیل شیرون نے کہا ہے کہ برطانیہ کی طرف سے مشرقِ وسطی کے بارے میں بلائی جانے والی کانفرنس میں اسرائیل شرکت نہیں کرے گا۔ برطانیہ کی طرف سے بلائی جانے والی یہ کانفرنس اگر منعقد ہوتی ہے تو یہ فلسطینی انتظامیہ میں کی جانے والی اصلاحات پر غور کرئے گی۔ برطانیہ یاسر عرفات کی وفات کے بعد مشرقِ وسطی میں قیام امن کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے ٹونی بلیئر نے فلسطینی کے تنازعہ کو آج کی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔ |