شیرون مخالف عدم اعتماد کی تحریکیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی وزیرِ اعظم ایریئل شیرون کو حکومت کی سماجی پالیسیاں چلانے پر آج عدم اعتماد کی کئی تحاریک کا سامنا ہے۔ عدم اعتماد کی یہ تحریکیں گزشتہ ہفتے ایک رپورٹ کے شائع ہونے کے بعد پیش کی جا رہی ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ ہر پانچ میں سے ایک اسرائیلی آج کل خطِ غربت سے نیچے رہ کر زندگی گذار رہا ہے۔ پچھلے ہفتے بھی شیرون حکومت کے خلاف پینشن اور مینونسپل خدمات کے نظام کو چلانے پر اسی طرح کی عدم اعتماد کی تحاریک پیش کی گئی تھیں لیکن ان کی حکومت بچ گئی تھی۔ اس سال جون سے شیرون حکومت کو ایوان میں اکثریت حاصل نہیں ہے کیونکہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوج واپس بلانے کے فیصلے پر حکومت کے دائیں بازو کے اتحادی یا تو الگ ہوگئے تھے یا انہیں مخلوط حکومت سے علیحدہ کر دیا گیا تھا۔ نامہ نگار کہتے ہیں کہ اگر عدم اعتماد کی کسی بھی تحریک پر کنیسٹ میں آدھے سے زیادہ ارکان نے ووٹ دے دیا تو شیرون حکومت ختم ہو جائے گی اور نئے انتخابات کرانے ہوں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||