شیرون کے خلاف کیس داخل دفتر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی اٹارنی جنرل نے وزیراعظم ایریئل شیرون کے خلاف رشوت لینے کے الزام میں کوئی فرد جرم نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ استغاثہ کی سفارش پر وزارت انصاف مسٹر شیرون اور ان کے بیٹوں کے خلاف بعض مالی معاملات میں ناجائز فوائد حاصل کرنے کے الزام میں مقدمہ قائم کرنے پر غور کر رہی تھی۔ مسٹر شیرون اور ان کے بیٹوں نے ہمیشہ ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔ چینل ٹین کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل مینی مازز نے ناکافی ثبوت کی بنا پر اس مقدمہ کو داخل دفتر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خبروں پر اسرائیلی حکام کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ مسٹر مازز اپنے اس فیصلہ کا باقاعدہ اعلان آئندہ ہفتے کریں گے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر مسٹر شیرون پر فرد جرم عائد کر دی جاتی تو انہیں اپنے عہدہ چھوڑنا پڑتا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||