| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
شیرون رشوت کے الزام کی زد میں
اسرائیل میں ایک کاروباری شخص پر الزام عائد ہوا ہے کہ اس نے ملک کے وزیرِ اعظم ایریئل شیرون کو رشوت دینے کی پیشکش کی تھی۔ جائیداد کی خرید و فروخت کے پیشے سے وابستہ ڈیوڈ ایپل پر عائد کیئے جانے والے الزامات کا تعلق ایک ایسی جائیداد کے سودے سے ہے جس میں اسرائیل کے وزیرِ اعظم ایریئل شیرون مبینہ طور پر شامل ہیں۔ اسرائیل کے وزیرِ اعظم اس الزام سے انکار کرتے ہیں کہ انہوں نے کوئی رشوت لی۔ تاہم معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ برس ان سے اس معاملے پر پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ عین ممکن ہے کہ اب خود ایریئل شیرون پر رشوت سے متعلقہ الزام عائد ہو جائے اور انہیں اپنے عہدے سے علیحدہ ہونا پڑے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||