شیرون نے دو وزیر برخاست کر دیئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے وزیرِاعظم آریل شیرون نے اپنی کابینہ کے سخت گیر موقف رکھنے والےدو ایسے وزیروں کو برخاست کر دیا ہے جو غزہ سے اسرائیلی انخلا کے منصوبے کی مخالفت کر رہے تھے۔ وزیرِسیاحت بینی ایلٹن اور وزیرِٹرانسپورٹ لی بر مین دونوں کا تعلق انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل یونین سے ہے۔ ان دونوں کے اخراج سے وزیرِ اعظم شیرون کی کابینہ میں ایسے وزراء کی اکثریّت ہو گئی ہے جو غزہ اور غربِ اردن کے کچھ علاقوں سے اسرائیلی انخلا کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکی سرپرستی میں اسرائیلی اور فلسطینی نمائندوں کے درمیان مستقل امن کا جو نقشہء راہ طے ہوا تھا اسے نظر انداز کرتے ہوئے مسٹر شیرون نے اپنی مرضی کا ایک انخلائی منصوبہ تیار کیا ہے ۔ آریل شیرون کا منصوبہء انخلا نہ صرف فلسطینوں نے مسترد کیا ہے بلکہ مختلف اور متضاد وجوہ کی بناء پر خود انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلیوں نے بھی اسے ناقابلِ قبول قرار دے دیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||