فلسطینی صدارتی امیدوار کی پٹائی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی رہنما مروان برغوثی کے کزن اور حقوق انسانی کے فعال کارکن مصطفی برغوتی نے، جو فلسطین میں اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدوار ہیں، کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے انہیں حراست میں رکھا اور زد وکوب کیا ہے۔ مسٹر برغوثی کا کہنا ہے کہ جب غرب اردن میں ان کی گاڑی جنین کے پاس قائم ایک اسرائیلی چیک پوائنٹ پر پہنچی تو انہیں روکا گیا اور اسرائیلی فوجیوں نے ان کے ایک ساتھی کو مارنا شروع کر دیا۔ جب انہوں نے مداخلت کی کوشش کی تو ایک فوجی نے انہیں بھی زمین پر لٹا کر بندوق کے بٹ مارنا شروع کر دیئے۔ انہیں بعد میں علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے ذرائع نے مسٹر برغوثی کو زد وکوب کیے جانے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ ڈاکٹر برغوثی انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ہیں اور فاتح تنظیم کے اسرائیل میں قید رہنما مروان برغوثی کے کزن بھی ہیں۔ واضح رہے کہ مروان برغوثی بھی یاسر عرفات کی وفات کے بعد ہونے والے انتخابات میں ایک آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||