BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 12 December, 2004, 20:07 GMT 01:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برغوتی: الیکشن سےدستبردار
برغوتی
اسرائیل نے مسٹر برغوتی کو رہا کرنے سے انکارکردیا تھا۔
مقید فلسطینی رہنما مروان برغوتی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ کے الیکشن میں اپنی امیدواری سے دستبردار ہورہے ہیں۔

یہ حیران کن اعلان ان کی طرف سے ان کے ایک ساتھی نے کیا جبکہ باقاعدہ طور پر ان کی اہلیہ پیر کے روز ان کی امیدواری کی درخواست واپس لیں گی۔ مسٹر برغوتی نے دس روز پہلے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی جگہ نئے رہنما کے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

مسٹر برغوتی چار اسرائیلیوں اور ایک یونانی مونک کو ہلاک کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ اسرائیل نے یہ کہا تھا کہ ان کے الیکشن جیتنے کی صورت میں بھی انہیں رہا نہیں کیا جائے گا۔

مسٹر برغوتی کے ایک ساتھی احمد غنیم نے ان کا ایک رملہ میں ایک پریس کانفرنس میں پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے فتح کے امیدوار محمود عباس کی حمایت کی۔ تاہم اس خط میں فتح کے کچھ ارکان پر تنقید بھی کی گئی۔

اس خط میں مسٹر مروان نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ایسے کسی بھی معاہدے کی مخالفت کریں گے جس میں تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بغیر مسلح گروپوں کو غیر مسلح کرنے کی بات کی گئی ہو۔

یاسر عرفات کے انتقال کے بعد مروان برغوتی نے محمود عباس کی حمایت کی تھی لیکن پھر اہنے حامیوں کے اصرار پر اپنی امیدواری کا اعلان کر دیا تھا۔ ان کا اور ان کے ساتھیوں کا خیال تھا کہ فتح کی قیادت ان کی حمایت کی اہمیت کو سراح نہیں رہی۔ تاہم فتح نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے مسٹر برغوتی سے اپنی امیدواری سے دستبردار ہونے کو کہا تھا اور انہیں تنبیح کیا تھا کہ دوسری صورت میں ان کی رکنیت ختم کردی جائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد