BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 October, 2006, 11:45 GMT 16:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مصر: تین ہزار فوجی غزہ سرحدپر تعینات
سرنگ
فیلیڈیلفیا کوریڈور میں کئی سرنگیں موجود ہیں
مصر نے غزہ کی پٹی پر سرحد کے قریب مزید تین ہزار فوجی تعینات کر دیے ہیں۔ یہ تعیناتی اس وقت عمل میں آئی جب اسرائیلی اخبار نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل راکٹوں سے سرحد پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

’ماریو‘ اخبار کے مطابق اسرائیلی فوجی ان سرنگوں کے خاتمے کا ارادہ رکھتے ہیں جن کے ذریعے اسلحہ مصر سے غزہ کی پٹی میں لایا جا رہا ہے۔ مصر کا کہنا ہے کہ اس حملے سے اس کے بیس ہزار شہریوں کو خطرہ لاحق ہے۔

یہ پولیس فورس مصر کے علاقے فیلیڈیلفیا کوریڈور میں پہلے سے تعینات سات سو پچاس گارڈز میں شامل ہو جائے گی۔ قاہرہ میں ایک مصری سرکاری ترجمان نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ فیصلہ اسرائیلی رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے جس کی وجہ سےخدشہ ہے کہ کہیں مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان حد بندی کو توڑ نہ دیا جائے۔

جمعہ کے روز اسرائیلی اخبار نے کہا ہے کہ شہد کے چھتوں کی طرح بنی ہوئی ان سرنگوں کو ختم کرنے کے لیے ہدف پر مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کیا جائے گا۔ یہ سرنگیں گیارہ کلومیٹر لمبی اور سو میٹر چوڑی ہیں۔ اخبار نے یہ بھی کہا ہے کہ ان’ سمارٹ‘ بموں کو استعمال کرنے کا مقصد اس علاقے پر دوبارہ قبضہ کرنا بھی ہو سکتا ہے۔

اسرائیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ سال اس علاقے سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد سے اسلحے کی سمگلنگ کو روکنا ناممکن ہو گیا ہے اور ان سرنگوں کے ذریعے اسلحے کی بھاری مقدار سمگل کی گئی ہے۔ تاہم فلسطینی مزاحمت کاروں کو کچھ خاص اس اسلحے کو استعمال کرتے نہیں دیکھا گیا جو اس دعوے کے منافی ہے۔

اسی بارے میں
فتح کے سرکردہ رہنماہلاک
22 October, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد