’مزید ہیلی کاپٹروں کی ضرورت ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں طالبان کے خلاف برسرپیکار برطانوی فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ انہیں مزید ہیلی کاپٹروں کی ضرورت ہے۔ بریگیڈیر ایڈ بٹلر نے برطانوی وزیر اعظم کی طرف سے برطانوی فوج کو ہر ممکن وسائل مہیا کرنے کے اعلان کے بعد فوری طور پر مزید شنوک ہیلی کاپٹر افغانستان بھیجنے کی بات کی ہے۔ ٹونی بلیئر نے افغانستان کی صورت حال کو انتہائی سخت قراد دیتے ہوئے برطانوی فوج کے حوصلے کی تعریف کی تھی۔ حزب اختلاف کی طرف سے وزیر دفاع کے امیدوار لیم فوکس نے کہا ہے کہ برطانوی فوج اپنی تعداد سے زیادہ وسیع کارروائیوں میں ملوث ہے اور ان سے جو ساز و سامان مہیا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا وہ اس کی منتظر ہیں۔ وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے افغانستان پر حملے کے پانچ سال مکمل ہونے پر اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ برطانوی فوج کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔ اس انٹرویو میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ افغانستان کے جنوبی حصے میں حالات انتہائی سنگین ہیں اور انہوں نے برطانوی فوج کو تمام تر وسائل مہیا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ٹونی بلیئر کے وعدے کے جواب میں بریگیڈیئر بٹلر جو بہت جلد ہلمند صوبے میں برطانوی فوج کی کمان سے دستبردار ہونے والے ہیں کہا کہ ہیلی کاپٹر ہمیشہ سے ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے ہیلی کاپٹر اس وقت موجود ہیں ان کے پائلٹوں کو مشکل حالات میں بہت زیادہ پروازیں کرنی پڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اور ہیلی کاپٹر میسر ہوں گے تو طالبان کے خلاف حملوں کی شدت میں بھی اضافہ کیا جا سکے گا اور ترقیاتی کاموں کی رفتار کو بھی تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر ایک رات میں پیدا نہیں کیئے جاسکتے اور دوسرا ساز و سامان بھی فوری طور پر مہیا نہیں کیا جاسکتا لحاظ ترجیحات طے کرنا ہوں گی۔ کابل میں بی بی سی کے نمائندے الیسٹر لیتھیڈ نے کہا کہ ہیلی کاپٹروں کا سوال بار بار اٹھایا جاتا رہا ہے۔ دریں اثنا وزیر مملکت کم ہاؤلز نے کہا کہ جنوبی افغانستان میں برطانوی فوج کو شدید جنگ کا سامنا ہے اور وہ طویل عرصے تک وہاں رہیں گی۔ | اسی بارے میں طالبان سے لڑائی مشکل ہے: برطانیہ19 September, 2006 | آس پاس فوج کو تمام وسائل مہیا کریں گے: بلیئر07 October, 2006 | آس پاس جنوبی افغانستان سے نقل مکانی04 October, 2006 | آس پاس دو امریکیوں سمیت تین فوجی ہلاک03 October, 2006 | آس پاس افغان لڑائی:’شدت پسند‘ ہلاک20 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||