BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 03 October, 2006, 10:24 GMT 15:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دو امریکیوں سمیت تین فوجی ہلاک
کنار کے پچھ ضلعے میں ہونے والی جھڑپ کے دوران تینوں فوجی زخمی ہوگئے تھے
اتحادی فوج کے ترجمان کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے کُنر میں ایک جھڑپ میں تین فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہلاک شدگان میں دو امریکی فوجی تھے جبکہ تیسرا افغان فوج کا اہلکار تھا۔ کُنر کے پچھ ضلعے میں ہونے والی جھڑپ کے دوران تینوں فوجی زخمی ہوگئے تھے۔

کُنر صوبہ پاکستان کے ساتھ افغان کی سرحد پر واقع ہے اور یہاں کافی کشیدگی رہتی ہے۔

ملک کے جنوب اور مشرق میں تعینات اتحادی فوجیوں پر طالبان جنگجوؤں کی جانب سے حملو ں میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی فوج کے بیان کے مطابق جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب اتحادی فوجی ایک گشتی آپریشن میں مصروف تھے کہ ان کا سامنا ’دشمن‘ سے ہوگیا اور پھر فائرنگ شروع ہوگئی۔

اتحادی فوج کے مطابق زخمی فوجیوں کو اسدآباد میں امریکی طبی سہولیات کے ایک مرکز پہنچایا گیا۔ اس وقت ان کی حالت مستحکم بتائی گئی تھی۔

نیٹو کی فوج جلد ہی امریکی سربراہی میں اتحادی فوج سے افغانستان کے مشرقی صوبوں کا اختیار لینے والی ہے۔

جنوبی افغانستان کا کنٹرول پہلے ہی نیٹو فوج کے پاس ہے۔ نیٹو اب بھی یورپی ممالک پر مزید 2500 فوجی بھیجنے کے لیئے زور ڈال رہا ہے۔

نیٹو کے تحت افغانستان میں تعینات فوجیوں کی تعداد 30000 سے زائد ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل یاپ دی ہوپ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں فوج کی ناکامی کا مطلب یہ ہوگا کہ یہ علاقہ پھر سے دہشتگردی کی تربیت فراہم کرنے والی سرزمین بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا ’ہمیں یہاں اس وقت رہنا ہوگا جب تک یہ ضروری ہے اور ہم یہاں رہیں گے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد