اسرائیلی حملے، 19 فلسطینی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 19 ہو چکی ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق انہوں نے شمالی غزہ پر سنیچع کی صبح بری اور فضائی حملے اس وقت شروع کیئے جب فسلطینی عسکری پسندوں کی جانب سے ایک اینٹی ٹینک میزائیل، اسرائیلی بلڈوزر پر گرا۔ اطلاعات کے مطابق ایک درجن سے زائد اسرائیلی ٹینکوں نے شمالی غزہ میں جبلیہ کیمپ کے سرحدی علاقے پر کئی فلسطینی کھیتوں کو اپنے گھیرے میں لیا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی ایف سولہ طیاروں نے غزہ اور رفاہ میں چار مختلف مقامات پر میزائل داغے ہیں۔ ان حملوں میں چھ فلسطینی مارے گئے ہیں جن میں سے کم از کم چار کا تعلق حماس سے بتایا گیا ہے۔ فلسطینی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے کے بعد فلسطینی عسکریت پسندوں نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم اسرائیلی فوج کی طرف سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اس حملے میں ایک خاتون سمیت پندرہ فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ فلسطین کے سرکاری ترجمان غازی حماد نے اسرائیل کے تازہ حملوں کی سخت مذمت کی ہے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی عسکریت پسندوں کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال کو ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا: ’ہم چاہتے ہیں کہ عالمی برادری اسرائیل کے خلاف ایسے اقدامات کرے جن سے اسرائیل پر بین الاقوامی پابندیاں عائد کی جاسکیں۔ ان کے جرائم اور ان کی طرف سے فلسطینیوں کے قتلِ عام کو روکا جا سکے۔ ہمیں اس عالمی خاموشی پر شدید صدمہ پہنچا ہے اور ایسی صورتحال میں بھی عالمی برادری فلسطینی حکومت پر مزید شرائط مسلط کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ حالانکہ فلسطینی خود اسرائیلی قبضے کا شکار ہیں‘۔ فلسطینی عسکریت پسندوں کا موقف ہے کہ ان کی طرف سے داغے گئے راکٹ حالیہ اسرائیلی حملوں کا ردعمل تھے۔ فلسطینی عسکریت پسندوں نے جون میں ایک جھڑپ کے دوران ایک اسرائیلی فوجی کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا جس کی رہائی کے لئے اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک بیشتر عورتوں اور بچوں سمیت دو سو بیس سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔ تاہم فلسطینی عسکریت پسندوں نے ابھی تک اسرائیلی فوجی کو آزاد نہیں کیا ہے۔ | اسی بارے میں غزہ: جھڑپوں میں آٹھ افراد ہلاک02 October, 2006 | آس پاس غزہ پر حملہ، ایک فلسطینی ہلاک01 October, 2006 | آس پاس ’ہم حماس رہنماؤں کو قتل کردیں گے‘03 October, 2006 | آس پاس رائس: صدر عباس کی حمایت05 October, 2006 | آس پاس غزہ: چار فلسطینی ہلاک کر دیئے گئے12 October, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||