غزہ پر حملہ، ایک فلسطینی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل نے غزہ پر ایک فضائی حملے میں فلسطینی عسکریت پسند کو ہلاک اور کم از کم تین کو زخمی کردیا ہے۔ یہ حملہ غزہ کی مصر کے ساتھ سرحد کے علاقے رفاح میں کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جو کہ مشتبہ عسکریت پسند کے استعمال میں تھی اور اسرائیلی فوج کے خیال میں وہ اسرائیل کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ اس سے قبل ایک علیحدہ حملے میں اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے شہر بیت ہنون پر میزائیل داغے لیکن کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ فلسطینی عسکریت پسندوں نے اس سے پہلے اسرائیل کی طرف ایک گھر میں تیار کیا میزائیل پھینکا تھا۔ | اسی بارے میں ایہود اولمرت کے استعفے کی خواہش 25 August, 2006 | آس پاس فلسطینی رہنماؤں کے اہم مذاکرات25 June, 2006 | آس پاس ’ہر قیمت پر فوجی آزاد کرائیں گے‘26 June, 2006 | آس پاس عورتوں، بچوں کی رہائی کا مطالبہ27 June, 2006 | آس پاس لبنان اسرائیل لڑائی: ناکامیوں کا اعتراف 24 August, 2006 | آس پاس شیبا فارم پر اسرائیل کی نگرانی26 August, 2006 | آس پاس اسرائیل نے کلسٹر بم استعمال کیئے31 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||