فلسطینی رہنماؤں کے اہم مذاکرات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی صدر محمود عباس نے حکمراں شدت پسند تنظیم حماس کے وزیراعظم اسماعیل حانیہ سے بات چیت شروع کی ہے۔ غزہ میں ہونے والے ان مذاکرات کا مقصد اسرائیلی قبضے کے خلاف تمام فلسطینی دھڑوں کے لیئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس کا تعلق فتح تحریک سے ہے۔ حماس اور فتح میں کئی معاملات پر گزشتہ دنوں کافی اختلافات رہے ہیں ہیں۔ حماس اسرائیل کا وجود تسلیم نہیں کرتی۔ صدر محمود عباس عوامی رائے جاننے کے لیئے ریفرنڈم کروانا چاہتے تھے۔ حماس اور فتح کے رہنماؤں کے درمیان اس بات چیت کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان کوئی اہم معاہدہ ہونے والا ہے۔ دونوں طرف کے حکام کئی دنوں سے بات چیت میں مصروف ہیں اور انہوں نے کئی مرتبہ یہ کہا ہے کہ اختلافات ختم ہو سکتے ہیں۔ اس طاقت کی کشمکش کی وجہ سے حالیہ ہفتوں میں حماس اور فتح کے حمایتیوں کے درمیان غزہ کی گلیوں میں لڑائی ہو چکی ہے۔ | اسی بارے میں قومی اتحاد کی حکومت پر غور18 June, 2006 | آس پاس ریفرنڈم پر اتفاقِ رائے نہ ہو سکا11 June, 2006 | آس پاس غربِ اردن میں الفتح کی نئی ملیشیا04 June, 2006 | آس پاس عمر بھرانتظار نہیں کر سکتے: عباس25 May, 2006 | آس پاس فلسطینی انٹیلیجنس سربراہ شدید زخمی20 May, 2006 | آس پاس فلسطینی دھڑوں کے بیچ مسلح جھڑپیں19 May, 2006 | آس پاس حماس، الفتح کے درمیان صلح23 April, 2006 | آس پاس فلسطین کی مالی مدد کریں گے: روس15 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||