فلسطین کی مالی مدد کریں گے: روس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کی فوری طور پر مالی مدد کرے گا۔ روس کی طرف سے یہ اعلان وزیر خارجہ سرگئی لیوروف اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے مابین ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت کے بعد کیا گیا۔ فلسطینی انتخابات میں حماس کی جیت کے بعد امریکہ اور یورپی یونین نے فلسطینی اتھارٹی کی امداد اس وقت تک معطل کر دی ہے جب تک حماس اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کرتی اور مسلح جہدوجہد کا راستہ ترک نہیں کرتی۔ روس کا بھی موقف ہے کہ حماس مسلح جہدوجہد ختم کر کے اسرائیل کو تسلیم کر لے لیکن وہ ایسے نہ کرنے پر حماس کے خلاف ایکشن لینے کا حامی نہیں ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی امداد سے متعلق روس کا موقف ہے کہ حماس کی انتخابات میں جیت کے بعد امداد بند کرنا ایک غلطی ہے کیونکہ اس سے علاقے میں پائیدار امن قائم کرنے کی کوششوں میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے روس کی طرف سے فوری امداد کے اعلان پر روس کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے بات چیت کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ | اسی بارے میں گلیاں خالی کر دیں: حماس01 April, 2006 | آس پاس شدید مالی بحران کا شکار ہیں: ہنیہ05 April, 2006 | آس پاس حماس وزیر کئی گھنٹوں بعد رہا06 April, 2006 | آس پاس فلسطین: یورپ نےامداد روک دی07 April, 2006 | آس پاس حماس: امریکی امداد بھی معطل07 April, 2006 | آس پاس حماس: امریکہ اور یورپ پر تنقید 08 April, 2006 | آس پاس اسرائیلی فضائی حملے میں چھ ہلاک08 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||