فلسطین: یورپ نےامداد روک دی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپی کمیشن نے حماس کی فلسطینی اتھارٹی کو براہ راست امداد کی ادائیگی کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ فلسطین میں انتخابات کے بعد شدت پسند تنظیم حماس اکثریتی پارٹی کے طور پر سامنے آئی تھی۔ یورپین یونین کے وزائےخارجہ فلسطین کو مستقبل میں امداد کی رقم کے دئیے جانے کے بارے میں بات چیت کے لیے آئندہ ہفتے ملاقات کر رہے ہیں۔ فلسطین اتھارٹی کو امداد دینے والوں میں یورپی یونین سر فہرست ہے۔ فلسطین کی حکومت کے انتظامی معاملات کا ذیادہ تر دارو مدار اسی امداد پر ہے۔ اس سے قبل بھی یورپی یونین حماس کو امداد میں کمی کی دھمکی دیتی رہی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ حماس تشدد کی راہ چھوڑ دے اور اسرائیل کو تسلیم کرلے اس کے برعکس حماس اسرائیل کو تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔ | اسی بارے میں یورپین کمیشن کی عارضی امداد27 February, 2006 | آس پاس ’یورپی امداد کا خیر مقدم‘28 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||