BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 08 April, 2006, 02:51 GMT 07:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حماس: امریکہ اور یورپ پر تنقید
فلسطین
فلسطین میں حماس حکومت نے گزشتہ ماہ ہی انتظام سنبھالا ہے
حماس حکومت کی امداد معطل کرنے پر فلسطینی رہنماؤں نے امریکہ اور یورپی یونین پر کڑی تنقید کی ہے۔


فلسطینی وزیراعظم نے اس فیصلے کو جلد بازی اور انتہائی غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کے جمہوری فیصلے کی سزا دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین کا فیصلہ مشرقِ وسطیٰ کے مفاد میں نہیں ہے۔

اس سے پہلے امریکہ نے کہا تھا کہ وہ فلسطین کی حماس حکومت کی براِ راست امداد بند کر دے گا۔

تاہم امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں کو اقوام متحدہ اور دوسرے امدادی اداروں کے ذریعے انسانی بنیادوں پر دی جانے والے امداد کو میں اضافہ کرے گا۔

امریکہ کے اس اعلان سے پہلے جمعہ کو یورپی یونین بھی اعلان کر چکی ہے کہ وہ حماس حکومت کو امداد کی براہ راست ادائیگیاں معطل کر رہی ہے۔

امریکہ اور یورپی یونین چاہتے ہیں کہ حماس حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے، تشدد کی مذمت کرنے اور ماضی میں کیے گئے تمام معاہدوں کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے۔

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان سین میکورمک نے اس سلسلسلے میں امریکی وزیر خارجہ کونڈا لیزا رائس کا ایک تحریری بیان پڑھا جس میں کہا گیا تھا کہ ’امریکہ فلسطینی حکومت، کابینہ اور وزراء کی کو دے جانے والی امداد بند کر رہا ہے‘۔

اس بیان میں ایک بار پھر اس بات کو دہرایا گیا کہ فلسطین کی حماس حکومت عدم تشدد کی یقین دہانی کرانے، اسرائیل کو تسلیم کرنے اور ماضی میں کیے جانے والے معاہدوں کی پاسداری کرنے کو تسلیم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

حماسحماس کیا ہے؟
فلسطینی انتخابات میں کامیاب حماس کیا ہے
محمود ظہرمحمود ظہر کون؟
حماس کی اس حالیہ کامیابی کے پیچھے کون ہے
حماس حماس کمانڈر بےنقاب
حماس کے عسکری رہنماؤں کی تفصیلات
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد