گلیاں خالی کر دیں: حماس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی علاقوں میں حماس کی نئی حکومت نے حکم جاری کیا ہے کہ غزہ میں تمام شدت پسند گلیاں اور سڑکیں خالی کردیں۔ غزہ میں ایک بڑے شدت پسند کمانڈر عبدالکریم القوقا کی ہلاکت کے بعد فلسطینیوں میں آپس میں لڑائی شروع ہوگئی تھی جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک ہنگامی میٹنگ کے بعد حکومت نے کہا ہے کہ عبدالکریم القوقا کی ہلاکت کی تحقیقات کی جائیں گی۔ شدت پسندوں نے فلسطینی سکیورٹی فوج پر الزام لگایا کہ اسرائیلیوں کے ساتھ ساز باز کرکے انہوں نے عبدالکریم القوقا کو ہلاک کیا ہے۔ اسرائیل اس بات انکاری ہے کہ اس کا کوئی ہاتھ تھا۔ غزہ سے بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ حماس کی حکومت مختلف فلسطینی سکیورٹی ایجنسیوں کو کس حد تک قابو میں لاسکے گی جو فتح تحریک کی وفادار رہی ہیں۔ نامہ نگار کا کہنا ہے کہ حماس کو بین الاقوامی سطح پر جن چیلنجوں کا سامنا ہے ان کا ذکر تو بار بار ہوتا رہا ہے لیکن اندرون خانہ وہ فلسطینی شدت پسندی کی لگامیں کیسے کھینچے گی یہ کہیں زیادہ مشکل کام ہے۔ اور خاص طور سے اس وقت حماس کیا کرے گی جب فلسطینی شدت پسند اسرائیلی حملوں پر جوابی کارروائی کریں گے۔ کیونکہ حماس کا نظریہ بھی یہی ہے کہ اسرائیلی حملے کا جواب دینا ہمارا حق ہے۔ جب دوسری فلسطینی تنظیمیں اس کا بیڑا اٹھائیں گی تو حماس ان کو کس طرح روک سکے گی۔ حماس فی الحال عارضی فائر بندی پر عمل کر رہی ہے۔ لیکن دوسرے گروپ مثلاً اسلامی جہاد اور شہدائے الاقصیٰ بریگیڈ اب بھی اسرائیلیوں پر حملے کر رہے ہیں۔ حماس فائر بندی میں شریک نہ ہونے والوں سے کس طرح نمٹتی ہے اس سے معلوم ہوگا کہ حکومت کے تقاضوں کے پیش نظر اس نے کہاں تک اعتدال کا راستہ پکڑا ہے۔ اقتدار میں آنے کے بعد حماس کو بھی اُسی مشکل کا سامنا ہے جس سے محمود عباس گز رچکے ہیں یعنی یہ کہ شدت پسندوں سے کیسے نمٹے۔ ان سے نمٹنے کے معنی ہونگے فلسطینیوں میں آپس میں لڑائی۔ دوسری طرف حماس کے پاس یہ راستہ بھی نہیں ہے کہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی رہے۔ |
اسی بارے میں حماس کا ایجنڈا پارلیمان کے سامنے27 March, 2006 | آس پاس ’حماس ایجنڈے پر نظرِ ثانی کرے‘22 March, 2006 | آس پاس حماس کی حکومت میں نہیں: فتح18 March, 2006 | آس پاس فلسطینی پارلیمنٹ بحران کی شکار 07 March, 2006 | آس پاس مذاکرات بڑی پیش رفت: حماس04 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||