BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 December, 2005, 18:21 GMT 23:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنگ بندی ختم کر دیں گے: حماس
خلد میشال
میشال دمشق سے حماس کی رہنمائی کرتے ہیں
فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی رہنما کا کہنا ہے کہ حماس اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع نہیں کرے گی جو سال کے آخر میں ختم ہو جائے گا۔

خالد میشال نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی تنظیم لڑائی کے ایک نئے مرحلے کی تیاری کر رہی ہے۔

حالیہ جنگ بندی فروری میں شروع ہوئی جس کا آغاز اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کی بندش اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی سے ہوا۔

حماس نے نومبر میں اس کے ایک رہنما کے اسرائیل کے ہاتھوں قتل کے بعد بھی کہا تھا کہ وہ جنگ بندی پر قائم نہیں رہے گی۔

دمشق کے قریب یرمک کے ایک پناہ گزین کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے خالد میشال نے کہا کہ اب امن کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ’میں اپنے فلسطینی بھائیوں سے کہتا ہوں کہ ہم سیاسی جمود کا شکار ہو گئے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں یہ با آواز بلند کہہ رہا ہوں کہ ہم جنگ بندی کا نیا معاہدہ نہیں کریں گے اور ہمارے لوگ لڑائی کی تیاری کر رہے ہیں‘۔

مارچ 2004 میں حماس کے رہنما شیخ احمد یٰسین کی ہلاکت کے بعد میشال کو حماس کا رہنما مقرر کیا گیا تھا۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ خالد میشال کے قریبی حامی نسبتاً زیادہ سخت گیر موقف رکھتے ہیں۔

66ان کی جڑیں فلسطین میں نہیں ہیں
اسرائیل کے لیے اپنی زمین میں سے جگہ دے دیں
66شیرون کی نئی پارٹی
شیرون نے اپنی نئی پارٹی کا نام طے کر لیا ہے۔
66’مشن نامکمل ہے‘
اسحاق رابین کی برسی پر بِل کلنٹن کا خطاب
66حماس کمانڈر بےنقاب
حماس کے عسکری رہنماؤں کی تفصیلات
اسی بارے میں
امن کے نام پر اعضا کا عطیہ
10 November, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد