BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 29 October, 2005, 02:37 GMT 07:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزہ پر پھر فضائی حملہ، ایک ہلاک
گزشتہ روز کے میزائل حملوں کے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ میں ایک کار پر حملہ کر کے ایک فلسطینی شدت پسندوں کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کر دیا ہے۔

ہلاک ہونے والے شدت پسند کا تعلق العقصی برگیڈ سے تھا جبکہ زخمی ہونے والے کے بارے میں بھی کہا گیا ہے کہ اس کا تعلق بھی اسی گروپ سے تھا۔

جمعرات کو اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر میزائلوں سے حملہ کیاتھا جس میں چار فلسطینی شدت پسندوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں سے ایک اسلامی جہاد کے سینئر رکن تھے اور اس تنظیم نے کہا تھا کہ اس کارروائی کا جواب دیا جائےگا۔

اسرائیل نےاسلامی جہاد کی طرف سے کیے جانے والے ایک بم دھماکے کے بعد جس میں پانچ اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے، شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے چار فریقوں یعنی امریکہ، یورپی اتحاد، روس اور اقوامِ متحدہ نے اسلامی جہاد کی طرف سے کیے جانے والے اس خود کش حملے کی مذمت کی تھی اور شام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسلامی جہاد کو اپنے علاقے سے باہر نکالے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیرِ اعظم ایریئل شیرون نے کہا تھا کہ ان کا ملک شدت پسندوں کو نشانہ بنا کر ہلاک کرے گا۔

اسلامی جہاد نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی اور کہا تھا کہ یہ کارروائی سینئر رہنماؤں کی ہلاکت کا جواب دینے کے لیے کی گئی تھی۔

تاہم گزشتہ روز اسرائیلی میزائلوں نے ایک کار کو نشانہ بنایا جو جبالیہ کے پناہ گزین کیمپ کے علاقے سے گزر رہی تھی۔

اسلامی جہاد کے مطابق شمالی غزہ میں ان کی تنظیم کے فیلڈ کمانڈر اور ان کے نائب اس اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوگئے۔

ان کے علاوہ چھ دوسرے افراد بھی مارے گئے جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ اس مقام کے قریب تھے جہاں اسرائیل میزائل داغے گئے۔ ان کا شدت پسندوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اس حملے میں پندرہ کے قریب افراد زخمی ہوئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد