فلسطینی شدت پسند رہنما ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے علاقے میں حملہ کر کے فلسطینی جہادی لیڈر لوے سعدی کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق فوج نے اسلامک جہاد سے تعلق رکھنے والے لوے سعدی کو ہلاک کر دیا ہے ۔ اسرائیل کو شبہ تھا کہ لوئے سعدی نے حال ہی میں تل ابیب اور نتیانہ پر ہونے والے بم حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اسرائیل فوج کا یہ بھی کہناہے کہ اس نے تلکرم میں ایک اور کارروائی میں فلسطینی شدت پسند کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے جمعہ کو غرب اردن کے علاقے میں دو فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ان فلسطینیوں کوایک مسلح جھڑپ میں ہلاک کیا گیا تھا جبکہ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر اس وقت گولی چلا دی تھی جب وہ اسرائیلی ٹینکوں پر پتھر پھینک رہے تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||