BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 September, 2005, 14:26 GMT 19:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیلی عدم تعاون کی دھمکی
اسرائیلی وزیرِاعظم ایریل شیرون
شیرون کے بیان سے جمہوری عمل متاثر ہو سکتا ہے
اسرائیلی وزیرِاعظم ایریئل شیرون کا کہنا ہے کہ اگر حماس نے جنوری میں متوقع فلسطینی انتخابات میں شرکت کی تو اسرائیل عدم تعاون کی پالیسی اختیار کرے گا۔

نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ اسرائیلی مدد کے بغیر فلسطین میں انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات میں حماس کی شرکت کی صورت میں اسرائیل سڑکوں کی ناکہ بندی ختم کرنے اور حفاظتی چوکیوں کے خاتمے جیسے اقدامات منسوخ کر سکتا ہے۔

مرکزی فلسطینی مذاکرات کار صائب اراکات نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ان انتخابات سے دور رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے مداخلت شروع کی تو اس سے فلسطین میں جاری جمہوری عمل متاثر ہو گا۔

شیرون کے بیان پر حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں اسرائیلی مداخلت سے فلسطینی علاقے پر اسرائیلی جارحیت میں اضافہ ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد