غزہ اور مصر کے درمیان کراسنگ بند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل نے کہا ہے کہ رفاہ کے قریب غزہ اور مصر کے درمیان کراسنگ چھ ماہ تک کے لئے بند کردی گئی ہے۔ فلسطینی حکام نے بدھ کے روز سے نافذ کئے جانے والے اس فیصلے پر تنقید کی ہے۔ یہ فیصلہ اسرائیل کے سپریم کورٹ کی جانب سے غزہ میں یہودی آباد کاروں کے انخلاء کے بعد وہاں موجود یہودی عبادت گاہوں کو منہدم کئے جانے کے خلاف کی گئی ایک اپیل کو مسترد کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ نامہ نگاروں کے مطابق سپریم کورٹ کے اس فیصلہ سے اسرائیل کی طرف سے غزہ سے انخلاء میں حائل آخری رکاوٹ بھی اب ختم ہوگئی ہے۔ غزہ میں ایک خالی یہودی آبادی کے تحفظ پر معمور اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو گولی کار کر ہلاک کردیا جبکہ اس واقعے میں ایک لڑکا زخمی ہوگیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص ایک ایسے گروہ میں شامل تھا جو ایک خالی یہودی آبادی میں گھسنے کی کوشش کررہے تھے۔ اسی اثنا میں ایک مسلح فلسطینی گروپ نے دو روز پہلے ہلاک کئے جانے والے سابق سیکورٹی چیف موسٰی عرفات کے بیٹے کو رہا کردیا ہے۔ اس گروپ سے مذاکرات کرنے والے ایک ثالث کے مطابق منہل عرفات کو ان کے باپ کی ہلاکت کے بعد اغوا کرلیا گیا تھا۔ اسرائیل غزہ سے اپنا انخلاء 15 ستمبر تک مکمل کرنے والا ہے لیکن حکام کا کہناہے کہ یہ کام پیر کے روز تک مکمل ہوسکتا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے 38 سال کے بعد غزہ سے انخلا کے بعد فلسطینی اتھارٹی اس کا کنٹرول سنبھالے گی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||